میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے شوہر کی گرفتاری کے بعد اپنا پہلا باضابطہ رد عمل دے دیا ہے
مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا،مریم نواز ںے گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت کرانے سے انکار کردیا ہے، مریم نواز نے یہ فیصلہ ن لیگ کی مرکزی قیادت سے رابطے کے بعد کیا، اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگرپارٹی رہنما شریک تھے۔
مریم نواز نے خواتین کارکنان سے ملاقات کی ہے، مریم نواز اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد ہشاش بشاش ہیں، ایسے لگ رہا تھا جیسے انہیں اپنے شوہر کی گرفتاری کی کوئی پرواہ نہیں، مریم نواز نے مقامی ہوٹل میں خواتین ورکرز سے ملاقات کی
مقامی ہوٹل میں ن لیگ کے وکلا بھی مریم نواز کے پاس گئے اور وکالت نامے پر دستخط کرنے کا کہا جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ضمانت نہیں کرواؤن گی، بے شک مجھے گرفتار کر لیا جائے
مقامی ہوٹل میں مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ مہمان بن کر آئیں ملزم بن گئیں کیا کہیں گی جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں پریس کانفرنس کرکے رد عمل دونگی
مہمان بن کر آئیں ملزم بن گئیں کیا کہیں گی ۔ میرا سوال
میں پریس کانفرنس کرکے رد عمل دونگی مریم نواز شریف @MaryamNSharif pic.twitter.com/70UaKYHFBM
— Sanjay Sadhwani (@sanjaysadhwani2) October 19, 2020
دوسری جانب باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مریم نواز اسی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے انتظامیہ سے اجازت لی جائے گی ، اجازت ملنے پر مریم نواز اپنا موقف پیش کریں گی