صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو بھارتی حکومت نے دعوت نامہ بھجوا دیا

0
28

ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دعوت نامہ بجھوادیا ہے۔روس آئندہ ماہ کی 10 تاریخ کو ایس سی او کے وزرائے اعظم کی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں قازقستان، کرغزستان، روس، چین ،تاجکستان، ازبکستان، ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا اجلاس 30 نومبر کو منعقد ہو گاجس میں چینی وزیر اعظم بھی شرکت کریں گے جب کہ پاکستان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے حکام نے فون پر باغی ٹی وی کو بتایا کہ بھارت نے رواں سال ایس سی او کونسل کی سربراہی سنبھالی ہے۔ باغی ٹی وی کو بتایا گیا کہ بھارت ایس سی او کے ایجنڈے کو مزید تقویت دینے کے لئے تعمیری کردار ادا کررہا ہے اور معاشیات اور تجارت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت، ایس اینڈ ٹی اور ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھارت کے تجویز کردہ کئی اقدامات کی ایس سی او نے تائید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیاگیاکہ اجلاس ورچوئل ہوں گے یا رہنماؤں کی براہ راست موجودگی کے ساتھ ان کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a reply