بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ترین سیریز عینک والا جن میں ہامون جادوگر کا کردار کرنے والے اداکار حسیب پاشا کا کہنا ہے کہ میرا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو دے دیا گیا۔
باغی ٹی وی : ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں سرکاری سطح پر ملنے والے اعزازات کے سوال کا جواب دیتے ہوئےحسیب پاشا نے کہا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی میرا ڈرامہ عینک والا جن 3 سے 4 مرتبہ دیکھ چکے ہیں انہیں جب چیئرمین بنایا گیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ جتنا کام آپ کرچکے ہیں، آپ کو پرائڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے میں ان کی بات سن کر حیران ہوا لیکن ساتھ ہی بہت خوش ہوگیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد اسلام آباد بھیج دیا ہے۔
82 سالہ اداکار کی 29 سالہ ساتھی کے ہاں بچے کی ولادت متوقع
حسیب پاشا نے کہا کہ میرا نام اسلام آباد میں اس لسٹ سے نکال دیا گیا، میرا نام چار سال تک اس اعزاز کے لئے بھیجا جاتا رہا لیکن اعزاز دیئے جانے والے دن کسی انتقال کر جانے والے فنکار کو دے دیا جاتا پھرمجھےبتایا گیا کہ ایک ڈرامہ سیریل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کو میرا ایوارڈ دے دیا گیا ہے-
حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا جو بندہ 40 سال سے بچوں کیلئے کام کررہا ہے اس کیلئے کوئی اعزاز نہیں اور اس کی جگہ ایک سیریل کرنے والی اداکارہ کو یہ اعزاز دے دیا گیا کیوں کہ اس سیریل میں اس اداکارہ نے خوبصورت پرفارمنس دی تھی۔
بجرنگی بھائی جان 2 میں ہیروئین کون ہو گی ؟
ان کا کہنا تھا کہ ایک بچی کو یہ ایوارڈ دیا گیا کچھ تو خیال رکھنا چاہیے مجھے سمجھ نہیں آتا اسلام آباد میں کون سے شہنشاہ جنات بیٹھے ہیں جو میرا نام نکال دیتے ہیں۔