آڈیو لیکس،ثاقب نثار کے بیٹے کے دوبارہ سمن جاری

0
131
najamabu

پارٹی ٹکٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا

کمیٹی ممبر ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر کمیٹی کسی کو طلب کرتی ہے تو احتراماً آنا چاہئیے ،کمیٹی نے وزارت خزانہ کو آڈیو لیکس میں ملوث تینوں افراد کی بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے لکھ دیا۔ بینک اسٹیٹمنٹ 15 دنوں میں سٹیٹ بینک کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کا مقصد کسی ٹرانزیکشن سے آگاہی حاصل کرنا ہے کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور باقی دونوں کرداروں کو سمن جاری کرنے کے احکامات دے دیئے

اجلاس کی صدارت کمیٹی کنوینئراسلم بھوتانی نے کی کمیٹی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو کا معاملہ زیربحث لایا گیا کمیٹی میں ایف آئی اے اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ، کنوینئر کمیٹی اسلم بھوتانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجم ثاقب کورولز 227 کےتحت کمیٹی نے سمن کیا تھا کمیٹی طلبی کے باجود نجم ثاقب سمیت دیگر فریقین اجلاس میں نہیں آئے.شیخ روحیل اصغر نے آڈیو لیکس معاملے پر وزارت خزانہ حکام کو بلانے کی تجویز دے دی، شیخ روحیل نے تجویز دی کہ وزارت خزانہ سے اکاؤنٹس کی چھان بین کرائی جائے لین دین ثابت ہونے پر کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے خالد مگسی نے کہا کہ کسی کے بات کرنے پر کسی کو سزا نہیں دے سکتے پہلے ثابت کرنا پڑے گا کے ٹرانزیکشن ہوئی یا نہیں ریاست یا کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی گئی

ممبر کمیٹی نازبلوچ نے کہا کہ بلیک منی بنک میں رکھتا کون ہے؟ ایف آئی اے نے نجم ثاقب کی آڈیو کو درست قرار دیا عام شہری بھی ایف آئی اے کے نوٹس پر نہیں آتا سابق چیف جسٹس کے بیٹے خود کو چیف جسٹس سجھتے ہیں اس کمیٹی کے احترام میں انہیں آنا چاہیے تھا ،ممبر کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ یہ کمیٹی 24 کروڑ عوام کی کمیٹی ہے بطور چیئرمین طلبی پر آئین اور قانون کے تحت تعمیل ان کی ذمہ داری ہے،خصوصی کمیٹی نے عدم طلبی پر نجم ثاقب کے سمن جاری کردیئے اور دوبارہ اجلاس میں عدم طلبی پر وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دے دیا،وزارت قانون نے بتایا کہ کمیٹی نوٹس کی عدم تعمیل پر کمیٹی سمن جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہےسمن کے اجراء کے باجود عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں

زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

Leave a reply