رویت ہلال کی تشکیل نو کا بل منظور، جھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ

0
48
Moon

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے پاکستان رویت ہلال بل 2023 قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا-

باغی ٹی وی:قومی اسمبلی میں منظور کردہ بل کے مطابق 15 رکنی وفاقی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے طور پر کام کرے گی،وفاقی رویت ہلال کمیٹی میں چاروں صوبوں سے 2,2 علمائے کرام جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایک ایک علماء شامل ہوں گے جب کہ ہر صوبہ ضلعی رویت ہلال کمیٹی تشکیل دے گا جو 6 ارکان پر مشتمل ہوگئی-

پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

وفاقی کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کیلئے ایم اے اسلامیات اور 15 سال تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے اسلام آباد کی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں چیئرپرسن بھی شامل ہوگا وفاقی کمیٹی میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کی بھی نمائندگی ہوگی جبکہ کمیٹی کی معیاد 3 سال رکھی گئی ہے۔

رویت ہلال بل کے مطابق چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہےاسی طرح عید کے موقع پر چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری کمیٹیوں پر بھی پابندی ہوگی احکامات کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا …

بل کے مطابق سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پربھی چاند نظر آنے کی خبر دینے پرپابندی عائد ہوگئی، خلاف ورزی پر پیمرا مذکورہ چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کرے گا۔

Leave a reply