میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں بالی وڈ اداکارہ نصیرالدین کا انکشاف
بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نےانکشاف کیا ہے کہ اُن کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے
پکچر اور ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق شیئر کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا ٹوئٹر پر کبھی کوئی اکاؤنٹ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے جو بھی لوگ میرے نام سے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ چلا رہے ہیں ان سے میری گزارش ہے کہ وہ یہ کرنا بند کریں
انہوں نےکہ جو کوئی بھی ان اکاؤنٹس کو فالو کررہا ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جعلی ہیں ان اکاؤنٹس پر میری جانب سے کوئی پوسٹ نہیں لگائے جارہے اور نہ ہی ان پوسٹ سےمیرا کوئی تعلق ہے انہوں نے دوبارہ یہ بات دہراتے ہوئے ویڈیو کا اختتام کیا کہ میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں
https://www.instagram.com/p/B70qQ0LJN9e/?igshid=1p6zxbisv7f3l
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر نصیرالدین شاہ کے نام اور تصویر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھارت مخالف ٹوئٹس کر رہا ہے جسے نصیرالدین شاہ سے منسوب کیا جارہا ہے
اس جعلی اکاؤنٹ سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹ پر بھی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد سے ہی اداکار بھارت میں تنقید کی زد میں تھے
نریندر مودی خود کبھی شاگرد نہیں رہےانہیں طلبہ پر تشدد کا کیااحساس ہوگا بھارتی اداکار
یاد رہے کہ ستمبر 2019 میں بننے والے اس اکاؤنٹ پر ایسے وقت پر ٹوئٹس آنا شروع ہوئے جب نصیر الدین شاہ کا ایک انٹرویو تنازعے کی زد میں تھا اپنے انٹرویو میں69 سالہ نصیرالدین کا بھارت کے موجودہ حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ 70 سال بعد اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ ’مسلمان‘ ہوکر بھارت میں نہیں رہ سکتے
اداکار کی جانب سے ان تمام بھارت مخالف ٹوئٹس پر وضاحتی ویڈیو پیغام میں اس اکاؤنٹ کو جھوٹا قرار دیا اور مداحوں کو اسے فالو کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے