دنیا کے نقشے پہ 14اگست 1947 کو مانند آفتاب جو طلوع ہوا
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ
اسلام کے نام پے حاصل کی گئ سر زمین وطن کو اللہ تعالٰی نے ہر قسم کی رعنایات بخشی۔

اس وقت اسلامی جمہوریہ پاکستان 881913 مربع کلو میٹر کے ساتھ دنیا کا تیتیسوا بڑا ملک ہے اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان پانچویں نمبر پر آتا ہے ۔
وطن عزیز کے مشرق میں بھارت جیسا بزدل دشمن دیس ہے شمال میں چین جو اپنی مثال آپ ہے پاک چین دوستی کے چرچے ہر زبان عام ہیں۔مغرب میں دوست ملک افغانستان ہے اور جنوب کی طرف ساحلی پٹی ہے جو اسے بحیرہ عرب سے ملا دیتی ہے ۔
میرے وطن کو اللہ تعالی نے ہر قسم کے موسم سے نوازا جس میں آپکو گرمی ،سردی ،خزاں اور بہار کا موسم ملتا ہے۔ یہاں لاتعداد قدرتی مناظر انسانی آنکھوں کو سرور بخشتے ہیں ۔

وطن عزیز کا درالخلافہ ہونے کا اعزاز اسلام آباد کو حاصل ہے تو وہی شہر قائد کراچی کو روشنیوں کا شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔اس کے بعد بڑا شہر آتا ہے لاہور۔

لاہور جسے زندہ دل لوگوں کا شہر کہا جاتا ہے۔یہاں ایک طرف عظیم تاریخی مقامات انسان کو ماضی میں دھکیلتے ہیں اور دوسری طرف لزیز کھانے آپ کو کہیں اور جانے نہی دیتے ۔

پاکستان کی جھیلیوں کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین جھیلیوں میں پایا جاتا ہے۔ وہی شمالی علاقہ جات کا حسن دیکھنے لائق ہے۔ شمالی علاقوں میں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،ناران کاغان،خیبر پختنخوا شامل ہیں ۔ یہاں قدرت کے بے شمار نظاروں کے ساتھ ساتھ مختلف عمارتیں قلعے،جنگلات ،شاہرائیں اور وادیاں بھی قابل ستائش ہیں سکردو میں پایا جانے والہ ٹھنڈا صحرا دیو سائ قدرت کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بلوچستان کے پہاڑی سلسلے زیارت کوئٹہ اور گوادر کی خوبصورتی کی کوئی مثال نہی ملتی۔
بہاولپور کا صحرا چولستان اور ڈیرہ غازی خان کا فورٹ سیاحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

پاکستان میں صوبہ پنجاب ،پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے جسے دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب ۔اس میں بہت سے سیاحتی مقامات ہیں جن میں سے دارالخلافہ اسلام آباد کے ساتھ لگنے والا شہر مری کو خاص مقام حاصل ہے۔ جنوبی پنجاب میں ملتان کو سر زمین اولیا ء کا درجہ حاصل ہے ۔ملتان میں مشہور سوغات ملتانی سون حلواہ ہے ۔یہاں کے آم بھی بہت مشہور ہیں۔

تاریخی اور سیاحتی لحاظ سے شہر لاہور کو خاص مقام حاصل ہے جو قدیم ثقافتی ورثہ سیاحت اور تفریح کے حوالے سے ہر وہ کشش اپنے اندر رکھتا ہے جو ہر سیاح کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر رنگ و نسل ،اور مزہب کے لوگ پائے جاتے ہیں جو پاکستان کو دلکش رنگوں کا مجموعہ ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان محبتیں بانٹنے والا ملک ہے ۔کرتار پور راہداری معاہدہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کے حقوق کے احترام کرتا ہے ۔گوکہ بہت سی اندرونی و بیرونی طاقتیں پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی بہادر افواج حکومت اور عوام کی مشترکہ کوشش سے پاکستان میں کافی حد تک امن قائم ہوچکا ہے ۔

ہمیں وطن عزیز کے لیے مزید محنت ہمت عزم اور لگن کی ضروت ہے تاکہ ہمارا یہ ملک پاکستان ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکے۔
اس کے لیے ہم سب کو باہم اختلاف بھلا کر قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا۔ اور عزم و ہمت کیساتھ کام کرنا ہوگا۔ تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

اللہ تعالٰی آپ سب کا حامی ناصر ہو

@No1Hasham

Shares: