ماہ پارہ صفدر کی کتاب ‘میرا زمانہ میری کہانی ‘کی تقر یب پذیرائی

0
64
kahani

پنجاب آرٹس کونسل میں مشہور پی ٹی وی نیوز کاسٹر و ریڈیو پاکستان ماہ پارہ صفدر کی کتاب ‘میرا زمانہ میری کہانی ‘کی تقر یب پذیرائی

راولپنڈی۔پنجاب آرٹس کونسل میں پاکستان ٹیلی ویژون اور ریڈیو کی معروف نیوز کاسٹر ماہ پارہ صفدر کی آپ بیتی کتاب ‘ میرا زمانہ میری کہانی’کی تقر یب پذرائی منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ناہید منظور تھیں۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر اطہر قسیم نے ادا کیے۔مہمان خصوصی ناہید منظور کا کہنا تھا کہ ماہ پارہ صفدرکے لکھنے کا اسلوب، ان کا زبان اور بیان ایک منفرد انداز لیے ہوئے ہے، اپنی داستان حیات کو انہوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا حصہ والدین اور بہنوں کے ساتھ ان کے بچپن، تعلیم، خانہ آبادی اور ریڈیو کے ابتدائی دور کے واقعات پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا حصہ جو ان کے ریڈیو اور پی ٹی وی پر گزرے ہوئے بھرپور وقت، ملک کی سیاست اور اس دوران ہونے والے دوسرے بہت سے مختلف واقعات پر مشتمل ہے۔ تیسرے حصے میں برطانیہ میں ان کی بی بی سی کی مصروفیات اور مختلف شخصیات اور خبروں کی دنیا کے ان کے ساتھیوں پر مضامین شامل ہیں۔کتاب کے آخری حصہ میں انھوں نے اپنی نظمیں اور غزلیں شامل کی ہیں۔

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

ماہ پارہ صفدر کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں کئی دہائیوں کے دوران میڈیا ورکر کے ذاتی تجزیے شامل ہیں لوگوں نے انہیں احساس دلایا کہ یہ ان کی محبت، پیار، احترام اور ان جیسے لوگوں کے ساتھ وابستگی نے انہیں زندہ رکھا ہے میں اپنے قارئین کو اس بات کی ضمانت دیتی ہیں کہ ان کی کتاب میں بیان کردہ تمام حقائق حقیقی ہیں اور اس میں بیان کردہ سچائی اس کی خوبی ہے کیونکہ انہوں نے غیر جانبداری کے ساتھ کتاب لکھنے کی کوشش کی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ مصنفہ نے ایک انتہائی سادہ لیکن پرکشش تحریری انداز استعمال کیا ہے جو اس کے قارئین کو راغب کرتا ہے۔ادب و صحافت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے کتاب میرا زمانہ، میری کہانی اور اس کی مصنفہ عالمی سفیر اردو کی حیثیت سے جانی و پہچانی جانے والی بین الاقوامی شہرت و مقبولیت کی حامل معروف نیوز کاسٹر، تجزیہ کار، مصنفہ، شاعرہ، کالم نویس، براڈکاسٹر اور اینکر پرسن محترمہ ماہ پارہ صفدر کی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔تقریب کے آخر میں سوالات کا سیشن بھی رکھا گیا،جس میں ماہ پارہ صفدر نے طلبا و طالبات کے سوالات کے جواب دیے۔تقریب پزرائی میں حلقہ ادب سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

Leave a reply