میرے اور مہاتیر محمد کے مسائل میں یکسانیت ہے ، وزیر اعظم

میرے اور مہاتیر محمد کے مسائل میں یکسانیت ہے ، وزیر اعظم کی ٹویٹ

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتےہوئے اپنے مسائل کو تشبیہ دے کر بیان کیا ہے اور یہ تشبیہ ان کی اپنے ہم منصب کے ساتھ ہے انہوں نے کہا ہےکہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار مدبر سیاستدان ہیں، وہ بھی پول مافیا جیسی مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ پول مافیا نے ملائیشیا کو دیوالیہ،مقروض اور ریاستی اداروں کو تباہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان بھی ملک میں معیشت کی بحالی اور کرپشن کے خاتمے سمیت ادارو‌ں کی اصلاحات سمیت کافی پلان کو اپنے انتخابات کا ایجنڈہ بنا کر آئے ہیں.اور اب اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کوشاں بھی ہیں جس میں ان کو کافی مشکلات کا سامنا بھی ہے .

Comments are closed.