میرے بچے اور بہنوئی عافیہ صدیقی کیس پرامریکا میں کام کر رہے ہیں، ایسا کس وزیر نے کہا ؟

0
57
aafia

سینیٹ کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر نے امریکا کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے ہونے والے اقدامات پر حکومت سے وضاحت مانگ لی،کہا بتایا جائے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی امریکا میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کرنے گئی تھی .اس کیس کے حوالے سے کچھ نہیں ہورہا،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کیس متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائیں،سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سمیت ہرحکومت نے عافیہ صدیقی کا کیس امریکا کے ساتھ ہرسطح پر اٹھایا؟ جس پر وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ میرے بچےاوربہنوئی امریکا میں ڈاکٹرعافیہ کے کیس پرکام کررہے ہیں، چیرمین سینیٹ نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق کیس متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا .وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سزاکیخلاف اپیل پرآمادہ ہو گئی ہیں ،عافیہ صدیقی اپنے کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں ،امریکی نظام کے مطابق عافیہ خود اپیل کرسکتی ہیں.

Leave a reply