میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس میرے خلاف کچھ نہیں ،میں کسی کیس میں نامزد نہیں،میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا ، نئے پاکستان میں 2قانون ہیں،میں نے گاڑی جلائی ہے تو مجھے دکھائیں،میرا سوال ہے میں نے گاڑی جلائی ہو کوئی اشتعال انگیزی کی ہو تو بتائیں،

حسان نیازی پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ مجھے بھگوڑا کہا جارہاہے،میری تصویروں پر دائرے لگا لگا کر دکھایا گیا،پولیس نے پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی،میں اس پر امن احتجاج کا حصہ بنا،میں چاہتا ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹروں اور وکیلوں کا مسئلہ حکمت کے تحت حل کروائیں،میں سینئر وکلا کےموقف کے ساتھ کھڑا ہوں،انصاف برابری کی سطح پر ہوتا ہے،پی آئی سی واقعے میں جو ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،حکومت پنجاب کی ایڈمنسٹریشن غلطی کومیرے سے منسلک کیاجارہاہے،صلاح الدین کاکیس لڑا،میں بھگوڑانہیں،

حسان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی سی حملے میں ڈنڈا یا لڑائی کرتا نظر نہیں آیا،وکلا کمیونٹی نے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا ،مریضہ کے چہرے سے ماسک اتارنے کی فوٹیج سامنے لائی جائے ،ساری دنیا کے سامنے میرے کپڑے اتاردیے گئے،کیا میری اپنی کوئی اوقات نہیں،عمران خان کا بیٹا ہو یا بھانجا سب قانون سے نیچے ہیں،پولیس نے مجھے نامزد کرنے میں دو تین دن لگائے.عمران خان کا بھانجا ہونے کے باعث عزت کوتارتارکیا گیا،پولیس کے پاس خود جاؤں گا،میڈیاٹرائل میں سزا بھی سنادی گئی،میں وزیراعظم کو خود بھی رپورٹ کروں گا پی آئی سی کے واقعے پر سیاست کی جاتی رہی میری ویڈیو کاٹ کاٹ کر دکھائی گئی ،میڈیا کا کام ہے کہ پوری فوٹیج چلائے ،کسی بھی گناہ میں شامل کرنے سے پہلے کچھ ثابت تو کریں .

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

وزیر اعظم کا بھانجا حسان احمد خان نیازی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہو گیا،انسداددہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی,حسان خان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی,عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی

Comments are closed.