دوٹکےکی عورت کی وجہ سے دانش کی موت8 کروڑافراد کوغمگین کرگئی "میرے پاس تم ہو”کےمرکزی کردار”ہمایوں سعید”کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو

0
46

لاہور:”میرے پاس تم ہو”کے مرکزی کردار”ہمایوں سعید”کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،دوٹکے کی عورت اوردانش کی موت 8 کروڑافراد کوغمگین کرگئی ،اطلاعات کےمطابق ، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقبول اورکامیابیوں کی بلندیوں کوچھونے والے ڈرامہ سیریل” میرے پاس تم ہو” کے مرکزی کردارہمایوں سعید کی معروف اینکرمبشرلقمان سے اہم گفتگوہوئی جس میں اس ڈرامے کے سکرپٹ سے لیکردانش کی موت کے مناظرکے تکنیکی پہلووں پرسوال وجواب کی ایک زبردست نشست ہوئی

باغی ٹی وی کے مطابق ہمایوں سعید سے گفتگوکرتے ہوئے مبشرلقمان نے سب سے پہلے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلم اورڈراموں کی دنیا میں پہلے سے زیادہ بہترپرفارم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ، بس یہ تواللہ کا کرم ہے

مبشرلقمان نے سوال کیا کہ ہمایوں آپ جو بھی فلم بناتے ہیں‌، دوسری فلم پہلے سے زیادہ ہٹ ہوتی ہے ، کوئی ڈرامہ سیریل بناتے ہیں‌تووہ سب سے زیادہ ہٹ ہوجاتی ہے، تو اس کے جواب میں ہمایوں‌سعید نے بہت خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تومیری کامیابی میں‌میرے اللہ کی مہربانی اوراحسان ہے اس کے بعد اللہ نے مجھے ایک ایسی ٹیم دی ہے جن سب کی محنت میری کامیابی میں شامل ہیں‌،

 

ہمایوں‌سعید نے مبشرلقمان کے زبردست سوال کے جواب میں خوبصورت جواب دیا کہ میری ٹیم کے بہت ہی اعتماد والے ساتھی ہیں ان سب کی محنت کے ساتھ دعاوں کا بھی دخل ہے ،ہمایوں سعید نے اپنی کامیاب فلموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ہی نے آج مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے

مبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کی بات سے تو انکارنہیں کہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم سے ہے لیکن آپ یہ بتائیں کہ تم میرے پاس ہو کے حوالے سے تم نے کوئی پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی یا پھراچانک یہ سب کچھ ہوا

میرے پاس تم ہو کے کامیاب کردارہمایوں‌سعید نے بھی خوبصورت سوال کے جواب میں خوبصورت جواب دیا اور کہا کہ میرے پاس خلیل الرحمان قمرکا میرے پاس تم ہو کا سکرپٹ پانچ سال سے پڑا تھا ، وہ مجھے کئی مربتہ کہہ چکے تھے کہ آپ اس پر ڈرامہ سیریل تیارکریں بہت ہٹ ہوگی ، اس دوران میرے کئی ساتھیوں نے کہا کہ ہمایوں آپ نے اتنی کامیاب فلمیں پیش کی ہیں اب یہ ڈرامہ سیریل کی کیا حیثیت ہوگی تومیں نے جواب دیا کہ نہیں میں خلیل الرحمان قمرکے تحریرکردہ اس ڈرامے کوضرور کروں گا کیونکہ میں نے عرصہ پانچ سال سے اس کو سنھبال کررکھا ہے

ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کو ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے بارے میں مزید بتایا کہ چونکہ میرے پاس یہ ڈرامہ سیریل کا سکرپٹ موجود تھا میں اپنے دفترمیں اس کے ڈائیلاگ بولتا رہتا تھا اورمیرے ساتھیوں کوبھی پتہ ہے کہ ہمایوں نئے ڈرامہ سیریل کی تیاری کررہا ہے اورایک موقع پرجب میرے ساتھیوں نے کہا کہ تمہیں کس حد تک یقین ہے کہ اس ڈرامے کی ریٹنگ کیا ہوگی تومیں نے جواب دیا کہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ ریٹنگ کیا ہوگی مجھے یہ ضرور پتہ ہے کہ اس ڈرامے کا ہرزبان پرذکرضرور ہوگا

میرے پاس تم ہو کے معروف کردار ہمایوں سعید کے ایک موقع پرجب مبشرلقمان نے یہ پوچھا کہ یہ توبتائیں کہ دوٹکے کی عورت کا جو ڈائیلاگ آپ نے بولا تھا اس کا شان نزول کیا تھا ، کس وجہ سے عورت کواتنابڑاطعنہ دیا گیا تو اس کے جواب میں ہمایوں سعید نے ڈرامہ سیریل کے دروان اس ڈائیلاگ پراٹھنے والے اعتراضات کا بھی مدلل جواب دے کرسب کے شکوے دورکردیئے ،

ہمایوں سعید نے کہا کہ اصل میں یہ دوٹکے کی عورت کی بات اس وقت کہی گئی جب ڈرامے میں ایک کردار دوسرے کردارکوکہتا ہےکہ وہ جتنے مرضی پیسے لےلے اوراپنی بیوی کو میرے ساتھ بھیج دے ، ہمایوں نے بتایا کہ حقیقت میں دو ٹکے کی عورت کا مرکزی خیال اورمدعا وہ عورت نہیں تھا بلکہ اس میں اس مرد کویہ بتایا گیا تھا کہ وہ اس بے وفا بیوی کی بہت زیادہ قیمت لگا رہا ہے جوکہ اپنے کردار کی وجہ سے دوٹکے کی بھی نہیں تھی ، اس میں اس مرد کونشانہ تنقید بنایا گیا ہے کہ وہ مفت کا مال اتنی بڑی قیمت اداکرکے لے گیا

ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کواس کردار کے بارے میں مزید بتایا کہ یہ مخصوص کردارایک خاص مرد اورعورت کے بارے میں تھا میرے معاشرے کی دیگرعورتیں اورمردوں کے بارے میں نہیں، ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ لوگ اس بات پرحیران تھے کہ یہ کیسا مرد ہےکہ اس کی بیوی اس کے ساتھ یہ اتنا براسلوک کررہی ہے اوروہ اس کوکچھ نہیں کہہ رہا ،ہمایوں سعید نے کہا کہ اس ڈرامے کے اہم کردار میں جس طرح بے وفا عورت کی قیمت 50 ملین روپے قیمت لگائی گئی

ہمایوں سیعد نے مزید کہا کہ اصل میں بعض لوگوں نے عورت کے بارے میں جو الفاظ میں نے ڈرامے میں ادا کیئے”دوٹکے کی عورت ” پربہت زیادہ اعتراض کیا اورایک محاذ کھول دیا حالانکہ ایسا نہیں ہے ، اس کردار میں یہ بھی بات سمجھائی گئی ہےکہ عورت کس طرح اپنی عزت کی محافظ بن سکتی ہے،ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ اصل میں جس موقع پر یہ ڈائیلاگ بولا گیا اس کی وجہ سے یہ ڈرامہ ہٹ ہوا

معروف اینکرمبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے جب یہ سوال کیا کہ ٹی وی پر تو یہ ڈرامہ سیریل چل رہی تھی لیکن سینماوں میں اس کودکھانے کی کیا وجہ بنی توہمایوں سعید نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم نے فیصلہ کیا کہ آخری شوہم کسی سینما سکرین پرمل بیٹھ کرخود دیکھیں گے ،پھرفیصلہ ہوا کہ کراچی اورلاہورمیں چند سینما کی سکرینوں پردکھائیں گے جس پرسینما وں کی طرف سے بہت زیادہ ردعمل دیکھنے کوملا ، سینما والوں نے کہا کہ آپ اس ڈرامے کوابھی ٹی وی سکرین پرنہ چلائیں اورہمیں ایک ہفتہ اور دے دیں ہمارا بھی بزنس چل پڑے گا

ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ یہ ڈرامہ سیریل اتنا مقبول ہوا کہ 8کروڑسے زائد افراد نے اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھی اوریہ بہت بڑی تعداد ہے ،ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ دنیا میں مقبول ترین ڈراموں کی ریٹنگ 12پوائنٹ تک زیادہ سے زیادہ ہوئی لیکن حیرانی اس بات کی ہوئی کہ اس ڈرامے کی ریٹنگ 40 کی سطح کوچھوگئی اوریہ بہت بڑی کامیابی اوراس کی مقبولیت کی علامت ہے

ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے دانش کی موت پرسوال کیا کہ وہ منظرکتنا ناقابل بیان ہے کہ لوگ دانش کی موت کی وجہ سے آٹے کے بحران کوبھول گئے لوگوں کے گھروں میں آٹے نہ ملنے کا اتنا غم نہیں تھا جتنا دانش کی موت کا غم تھا ،

میرے پاس تم ہو کے معروف کردار”دانش”نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ بات واقعی ہی درست ہے کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں کسی جگہ موجود تھے توایک بوڑھی اماں جی میرے گلے لگ کرروتی رہیں‌،ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ اس کے علاوہ بھی دانش کی موت پرملک بھر میں آہ وبکا کی خبریں‌سننے کوملیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامہ سیریل کے دوران ایک موقع پرڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمرنے کہا کہ وہ دانش کومرنے نہیں دیں‌گے لیکن بہت جلد ہی ان کواحساس ہوگیا کہ نہیں وہ دانش کومارکرہی رہیں گے اوراس ڈرامے کے خوبصورت اختتام کی وجہ بھی دانش کی موت کا وہ ناقابل بیان موقع ہے

مبشرلقمان نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ آپ کوعلم ہوگا کہ لوگ توعابد حسن منٹوکے خلاف عدالت میں پہنچے تھے.اب پھرخبریں ہیں‌کہ لوگ اس ڈرامے کے خلاف عدالتوں میں پہنچ گئے ہیں، اس پرہمایوں سعید نے کہا کہ سچ سننا بہت مشکل ہے ، ہمایوں نے کہا کہ اصل میں کچھ لوگوں نے اس ڈرامے کے کردار میں مہوش سے متعلق کردارکی وجہ سے اورکچھ دانش کی وجہ سے بڑے جزباتی ہوں گے ،

ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ لوگ جزباتی ہوگئے ہیں اورشاید اسی وجہ سے وہ عدالتوں میں جارہے ہیں ،لیکن جوعدالتوں میں جارہے ہیں ان کواس کردارسے سبق بھی سیکھنا چاہیے ،ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کے سوال کے جواب میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر اس ڈرامے کوآگے لے کرجانا چاہتے ہیں .جس کے لیے مختلف کردارسوچے بھی جارہے ہیں، مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ جو بھی کردارملا نبھائیں گے

باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان معروف اینکر مبشر لقمان نے جب ہمایوں‌سعید سےپوچھا کہ کیا آپ کوپتہ ہےکہ خلیل الرحمان قمر اس ڈرامے کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں تو ہمایوں‌سعید نے جواب دیا کہ آپ بہترجانتے ہیں کیوں کہ خلیل الرحمان قمر آپ کے بہترین دوست ہیں اوروہ آپ سے کوئی چیز نہیں چھپاتے ، اس کے بعد مبشرلقمان نے میرے پاس تم ہو کہ مرکزی کردار سے بات کرتے ہوئے پوچھا تو ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ بھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا جائے گا یا نہیں۔

ہمایوں سعید نے مبشرلقمان کو بتایا کہ ’اگر ان کے بغیر میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنانے کی کوشش کی گئی تو وہ ایسا کرنے نہیں دیں گے‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں ہے کہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا جائے، اس ڈرامے کا اسی نام سے نیا سیزن بھی بنایا جا سکتا ہے جس کی کہانی اس سے ملتی جلتی ہو۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ میرے پاس تم ہو کا پریکوئل بنایا جائے یعنی جو کہانی ڈرامے میں دکھائی گئی نئے ڈرامے میں اس کہانی سے پہلے کی کہانی پر بھی ڈراما بنایا جا سکتا ہے،ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے میرے پاس تم ہو کے سیکوئل یا پریکوئل کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا تاہم ان کے پاس بہت ساری تجویزیں زیر غور ہیں۔

آخرمیں مبشرلقمان نے جب ہمایوں سعید سے کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ آپ اس ڈرامہ سیریل کوآگے لے جائیں ،مبشرلقمان نے ہمایوں سعید کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقیناَ اللہ تعالیٰ‌نےآپ کو بہت عزت دی ہے اوردعابھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کومزید کامیابیوں سے نوازیں‌

Leave a reply