میرے جسم میں نفرت کی گولی موجود ،نفرت کی جوتی بھی کھائی،احسن اقبال

ahsan iqbal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں گیس کے بحران کوحل کیا،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہرسیاسی رہ نما کو رسوا کیا جارہا ہے جن لوگوں کوقومی ایوارڈ ملنا چاہیے ان کوجیل بھیج دیا گیا،میرے جسم میں نفرت کی گولی موجود ہے،نفرت کی جوتی بھی کھائی،ہمارے ہاتھ تواٹھارویں ترمیم نے نہیں باندھے تھے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ انتقام اورحسد کی آگ میں جلنے والے کبھی کوئی خدمت نہیں کر سکتے ،حکومت ہرمعاملے پرترجمانوں کا اجلاس بلالیتی ہے،ملک کے سیاسی بحران کوحل کیا جائے،شفاف انتخابات کے علاوہ پاکستان کے بحران کا کوئی حل نہیں،ٹیسٹ ٹیوب حکومت کوختم کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں،ان کی صبح اورشام نہیں چھوڑوں گاسے شروع ہوتی ہے،ہماری معیشت اور سیاست تباہ ہوگئی،خود نمائی کی آگ میں جلنے والے ملک کی خدمت نہیں کرسکتے،شفاف انتخابات کے علاوہ پاکستان کے بحران کا کوئی حل نہیں

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے باوجود سب سےبڑا ترقیاتی اوردفاعی بجٹ دیا،مارشل لا اورہائبرڈ نظام فیل ہوگیا،حکومت ہرمعاملے پرترجمانوں کا اجلاس بلالیتی ہے،

پارلیمنٹ کے باہر احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ‌گیا

Comments are closed.