کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پرتاجروں کی دکانیں سِیل:جرمانےعائد

0
36

لاہور: کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پرتاجروں کی دکانیں سِیل:جرمانےعائد،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ اور بہاولنگر میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد دکانیں سِیل کردی گئیں اور دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

شیخوپورہ کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 22 تاجروں کی دکانیں سیل کی گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے ویکسینیشن نہ کرانے پرکار ڈرائیورز پر بھی جرمانےکیے گئے۔

دوسری جانب بہاولنگر میں بھی کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد دکانیں سِیل کردی گئیں۔ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 تجارتی مراکز کو سیل کر دیا اور 82 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔

ادھر ذرائع کے بعد ان خبروں کے منظرعام پرآنے کےبعد ویکسین نہ لگوانے تاجروں نے جلدی سے بغیرکسی دیر اورتعطل کے ویکسین لگوانے کی نیت اور ارادہ کرلیا تاکہ وہ سزا اورجرمانے سے بچ سکیں

Leave a reply