میرے عاق شدہ دوست شبلی وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے ، سعید غنی نے ایسا کیوں کہہ دیا
باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ میرے عاق شدہ دوست شبلی (فراز) 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد سینیٹر نہیں تھے لہذا وہ وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے۔ انہوں 12 مارچ کو صبح 10 بجے دوسری مرتبہ سینیٹر کا حلف لیا لیکن وزارت کا نہیں۔
لہذا 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد شبلی (فراز) غیر آئینی طور پر وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں۔
میرے عاق شدہ دوست شبلی (فراز) 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد سینیٹر نہیں تھے لہذا وہ وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے۔ انہوں 12 مارچ کو صبح 10 بجے دوسری مرتبہ سینیٹر کا حلف لیا لیکن وزارت کا نہیں۔
لہذا 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد شبلی (فراز) غیر آئینی طور پر وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں۔ pic.twitter.com/ocYf11Q7ir— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 14, 2021
سینٹ کے نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے . لیکن شبلی فراز پر ایک قانونی باریکی کی وجہ سے سیاسی مخالفین نے اعتراض اٹھایا ہے . اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سعید غنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی کا ارسطو قرار دے دیا۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ان کی طرف سے ہر حربہ استعمال کرنے کا مطلب یہ تھا کہ اس بار وہ پوری طرح تیار تھے، ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں پر ان کی نظر تھی۔شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی بنیادیں اخلاقیات پر ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی ایک تھپڑ مارے تو ہم دوسرا گال آگے کردیں۔