اداکار ببرک شاہ نے باغی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا جو بیٹا پانی میں ڈوب کر اللہ کے حضور پیش ہوا ہے وہ میرے تمام بچوں میں لائق اور بے حد ذہین تھا.مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ یہ بڑا ہو کر ضرور کچھ بنے گا کہ جس پہ میں فخر محسوس کروں گا. ببرک شاہ نے کہا کہ میں تو گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھا ہوا تھا میرا بیٹا گھر کے باہر گیا سڑک کراس کرکے سامنے مچھلیاں دیکھنے چلا گیا وہاں پانی کی ٹینکی تھی جس میں ڈوب کر وہ انتقال کرگیا. صرف پندراں منٹ کے اندر اندر یہ سب ہوا. میں ڈھونڈتا ہوا بچے کو گھر سے باہر نکلا اور اسی
جگہ پر گیا جہاں وہ اکثر جایا کرتا تھا مچھلیاں دیکھنے تو میرا بیٹا پانی میں ڈوبا ہوا تھا میں نے اسکو باہر نکالاتو میں بھانپ گیا کہ اسکے دل کی دھڑکن رک چکی ہے لیکن پھربھی آس امید لیکر ہسپتال چلاگیا تاہم ہسپتال والوں نے بھی بچے کی موت کی تصدیق کر دی. میری بد نصیبی کے اپنے بچے کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرنے جا رہاہوں. میری اہلیہ تو بچے کی چارپائی کو چھوڑ ہی نہیں رہی تھی. ہم بے حد صدمے میں ہیں اور کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیاکیا جائے. شاید اللہ کو یہی اور ایسے ہی منظور تھا.








