میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

زی زندگی اس سے پہلے بھی کئی ڈرامے نشر کر چکا ہے
mere paas tum ho

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو 2019 میں‌پاکستانی چینلز پر نشر کیا گیا ، اداکار ہمایوں سعید ، آئزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کئے ان کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے، یہ ڈرامہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے بہترین ڈراموں کی صف میں جا کھڑا ہوا، اس ڈرامے کی مقبولیت بھارت بھی جا پہنچی ، اب زی زندگی جو کہ بھارتی چینل ہے اس پر میرے پاس تم ہو نشر کیا جا رہا ہے، عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر بہت ہی خوشی کے ساتھ شئیر کی. زی زندگی اس سے پہلے بھی کئی ڈرامے نشر کر چکا ہے .

جن میں جیسے ”قصہ مہربانو کا، آسمان پہ لکھا، ہم کہاں کے سچے تھے” قابل زکر ہیں.زی زندگی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر میرے پاس تم ہو ، ڈرامے کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ "جب آپ کو لگتا ہے کہ پیسہ خوشی خرید سکتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ جلد ہی ہندوستانی سکرینز پر. یاد رہے کہ ڈرامے کا ایک ایک ڈائیلاگ مقبول ہوا اور اس کے لکھاری خلیل الرحمان قمر ہیں. ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ دو ٹکے کی عورت بہت مقبول ہوا. ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی.

لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

Comments are closed.