میرے والد عطا اللہ کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے بیٹا سانول

افسوس کی بات ہے کہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جاتی ہیں
0
52
attaullah with his son esakhelvi

گزشتہ روز شوشل میڈیا پر ایک بار پھر معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے حوالے سے ایک خبر پھیلا دی گئی،اور وہ خبر ان کے انتقال کی تھی ، ہر طرف یہ جھوٹی خبر گردش کرنے لگی ، گلوکار کے مداح پریشان ہو گئے اور انہوں نے شدید غم اور رنج کا اظہار کیا۔ لیکن اس جھوٹی خبر پر ان کے بیٹے سانول نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں عطااللہ کا بیٹا سانول ہوں اور میرے والد بالکل خیریت سے ہیں ، جو خبر پھیلائی گئی ہے وہ بالکل جھوٹی ہے میرے والد لندن میں ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ خوش و خرم ہونے کے ساتھ علاوہ کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ” افسوس کی بات ہے کہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جاتی ہیں” سانول نے یہ بھی کہا کہ ایسی کسی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں میرے والد بالکل ٹھیک ہیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عطااللہ کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایسی خبرپھیلائی جا چکی ہے ایکبار تو عطا اللہ نے خود ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ، افسوس کا مقام ہے کہ لوگ جھوٹی خبریں بے دردی کے ساتھ پھیلا دیتے ہیں۔تاہم ایک بار پھر ان کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔

RRR اور پشپا دیکھنا چاہی نہیں دیکھ سکا نصیرالدین شاہ

کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

Leave a reply