اداکارہ ماہرہ خان جن کو عوامی سطح پر بہت پسند کیا جاتا ہے وہ چاہے فلم کریں یا ڈرامہ ان کو ہر دو صورتوں میں پسند کیا جاتا ہے. ان کا ماضی قریب میں ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے اختتام پذیر ہوا اس ڈرامے سے انہوں نے چھ سال کے بعد سکرین پر واپسی کی تھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا . حال ہی میں ان کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی شائقین نے بے حد پسند کیا. ماہرہ خان کے ہر پراجیکٹ کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے لیکن شوبز انڈسٹری کے ہی لوگ ان کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ماہرہ خان کو ایکٹنگ سیکھنی چاہیے. ماہرہ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں دیکھتی ہوں کہ جب بھی کسی کا انٹرویو ہوتا ہے اس سوال کیا جاتا ہے کہ ماہرہ خان کو کیا کہنا چاہیں
گے تو ان کا جواب ہوتا ہے ماہرہ اپنی اداکاری پر توجہ دیں، جو مجھے ایسا کہہ رہے ہوتے ہیں میں ان کے بارے میں سوچتی ہوں کہ خود انہوں نے کیا کیا ہے جو میری اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں، اور میں نے آج تک جو بھی کیا ہے اسکو عوام نے پسند کیا ہے تو تم کون ہو مجھے باتیں کرنے والے . میں خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں دیتی میرا کام ہی ان کے لئے جواب ہے جس کو عوام پذیرائی دیتی ہے. یاد رہے کہ فردوس جمال خلیل الرحمان قمر و دیگر ماہرہ خان کو اداکارہ ہی نہیں مانتے.