میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

میرے والد کے دوستوں نے کہا کہ ہم سے شرط لگا لو اسامہ نے زینب سے منگنی کر رکھی ہے.
usama and zainab shabbir

ٹی وی اداکار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کی گہری دوستی ہے ، دونوں ایک ساتھ دکھائی بھی دیتے ہیں، دونوں‌کے بارے میں کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں شادی کررہے ہیں لیکن اسامہ خان اس پر بول پڑے ہیں. اسامہ خان نے کہا ہے کہ زینب شبیر بہت اچھی لڑکی ہے ہماری بہت اچھی دوستی بھی ہے. لیکن ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا نہ ہی اس بارے میں سوچا ہے. انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار اپنے والدین کے ساتھ کشمیر گیا ہوا تھا وہاں مجھے ایک خاتون نے گاڑی میں بیٹھے دیکھ لیا وہ آئی اس نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ تمہاری بیوی زینب کہاں ہے؟ اس کے پیچھے ایک بس کھڑی تھی .

اس بس سے کچھ لڑکیاں چلائیں کہ تمہاری منگیتر زینب کہاں ہے. اس پر میرے ساتھ بیٹھے میرے والدین نے مجھ سے پوچھا کہ تمہاری زینب کے ساتھ منگنی کب ہوئی ، میرے والد کے دوست بھی موجود تھے انہوں نے والد کو مبارکباد دی اور کہا کہ یار بتایا بھی نہیں ، میں ان سےکہتا رہا کہ میری منگنی نہیں ہوئی. میرے والد کے دوستوں نے کہا کہ ہم سے شرط لگا لو اسامہ نے زینب سے منگنی کر رکھی ہے. بہت مشکل سے یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے. اسامہ نے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں.

ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

Comments are closed.