مزید دیکھیں

مقبول

پوپ فرانسس کے انتقال پرمرکزی مسلم لیگ کا اظہار افسوس

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو...

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے...

اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و...

میری بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کیوں کی؟انوشکا شرماغصے سے لال پیلی

ٹائمز گروپ نے اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ جاری کر دی جس پر انوشکاشرما ہوئیں غصے سے لال پیلی انہوں نے ٹائمز گروپ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹائمز گروپ والدین سے بھی زیادہ بہتر جانتا ہے ان کے بچوں کے لئے کیا بہتر ہے کیا نہیںکیونکہ بار بار درخواست کرنے کے باوجود یہ لوگ بچوں کی تصاویر اتارنے اور پھر ان کو پوسٹ کرنا نہیں چھوڑ سکتے ۔بلکہ انوشکا نے تو ٹائمز گروپ کودوسرے میڈیا ہاﺅسز اور پاپا رازی سے کچھ سیکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ۔

یادرہے کہ ٹائمز گروپ نے انوشکا شرما اور ان کی بیٹی کی تصاویر اس وقت کلک کیں جب وہ والدین کے ہمراہ ساحل پر چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آرہی تھیں۔یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب انوشکا شرما اپنی بیٹی کی تصویر شائع ہونے یا شکل نظر آنے پر بھڑکی ہیں اس سے پہلے بھی ایک بار ایسا ہو چکا ہے جب بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری میچ کے دوران وامیکا کو سکرین پر دکھایا گیا تھا جس پر انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دوبارہ نہ کیا جائے اس سے پہلے انہوں نے پاپا رازی کو بھی کھری کھری سنا دیں تھیں اور اپنی بیٹی کی تصاویر نہ اتارنے کا کہہ چکی ہیں۔انوشکا شرما کوئی پہلی اداکارہ نہیں ہیںجو ایسا کررہی ہیں بہت سارے باولی وڈ سٹار ز ایسا کرتے دکھائی دے چکے ہیں۔