میری وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگی رکن اسمبلی نے کیوں تردید جاری کی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کو نو لفٹ،ایک روز بعد ہی تردیدی بیان جاری کر دیا
لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعلی عثمان بزدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نادانستہ طورپر پرانی ملاقاتیں وزیر اعلی پنجاب سے ہوئی تھیں، مجھے نہیں معلوم تھاکہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے،
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اظہر عباس چانڈیا#baaghitv #punjab #lahore #pmln @pmln_org @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/yVxqBCJJ44
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 3, 2020
اظہر عباس چانڈیا کا مزید کہنا تھا کہ جب مناسب نہیں لگا تو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقاتیں بند کر دیں، حلفا کہتا ہوں ن لیگ کے ساتھ ہوں، ہنجراں خاندان اور اویس لغاری سے وزیر اعلی سے ملاقات پر معذرت کر لی ہے، میرا مرنا جینا ن لیگ کے ساتھ ہے اور قائد نوازشریف کے نظریے کی تائید کرتاہوں،
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگی ایم پی اے اظہر عباس کی ملاقات ہوئی ہے ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں انہیں احترام دیں گے ، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراظہار اعتماد کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔قومی ادارے ہمارا فخر ہیں اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے ،عوام کی طاقت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے کل بھی اداروں کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار@UsmanAKBuzdar
سے رکن پنجاب اسمبلی اظہرعباس چانڈیا کی ملاقات: اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ کی حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی
اظہرعباس چانڈیا کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار
1/2 pic.twitter.com/UbrDP2WTan— EX CM Usman Buzdar Updates (@CHIEF_CHANNEL) November 2, 2020
اظہر عباس چانڈیا کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔ آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔ نعیم عباس چانڈیا بھی اس موقع پر موجود تھے
واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنماؤن اور نواز شریف کی جانب سے اداروں کے خلاف تقریر اور بھارتی بیانیہ بیان کرنے پر ن لیگی اراکین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، آہستہ آہستہ ن لیگی اراکین پارٹی چھوڑ رہے ہیں،آنے والے دنوں میں ن لیگ کی مزید وکٹیں گریں گی، ن لیگی اراکین اس حوالہ سے حکمران جماعت سمیت ، ق لیگ سے بھی رابطے میں ہیں