میری دعائیں کے پی کے کی عوام کے ساتھ ہیں جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے، مریم نواز

0
26

میری دعائیں کے پی کے کی عوام کے ساتھ ہیں جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے، مریم نواز

باغی ٹی وی : مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں، بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کا سامنا کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے ٹویٹ میں کے پی کے کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں کے پی کے کی عوام کے ساتھ ہیں جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں، اگر بنیادی انفراسٹرکچر ہوتا تو ایسی آفات میں نقصان کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا، اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے۔

سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے


واضح‌ رہےکہ خیبرپختون خوا کے ڈسٹرکٹ سوات میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں میں کمی آ رہی ہے اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں۔

بحرین کے مقام پر درال خوڑ میں بھی پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے جب کہ کالام بحرین روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے سوات میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Leave a reply