پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میری ماں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ریشم اور زیور نہیں پہنوں گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں نےکہا تھا کشمیرکی آزادی تک ریشم اورزیورنہیں پہنوں گی ،ماضی میں کشمیرکمیٹی کے چیئرمین نےکہیں بھی کشمیرکی بات نہیں کی،

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے مودی شرمندہ ہے ،انڈیا کےاندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ،وہاں کی سول سوسائٹی اوراپوزیشن اٹھ رہی ہے ،اب ففتھ جنریشن وارہورہی ہے،اس میں گولی،بندوق،بمباری کاکوئی عمل دخل نہیں،

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےکشمیرکمیٹی کےچیئرمین ایسےبنائےجوکسی فارن منسٹرسےبات نہیں کرسکتے،کیبنٹ میٹنگ میں جومعاملہ ایجنڈےپرنہیں اس پرباہربحث شروع ہوجاتی ہے ،نہ ہندوستان اسرائیل ہے،نہ کشمیرغزہ ہے،نہ پاکستان اردن ہے،نہ مصرہے ،کلبھوشن یادیونےبلوچستان ،سندھ میں دہشت گردی کا اعتراف کیاہے ،عالمی عدالت میں ہماری فتح ہوئی ہے،بھارت کوریلیف نہیں ملا،

خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

کشمیر میں تین ہفتوں کے دوران پانچ سو سے زائد مقامات پر کشمیریوں نے احتجاج کیا،”الجزیرہ“ کی رپورٹ کے مطابق سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مودی سرکار کیخلاف 500 مظاہرے ہوئے جبکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے.

الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مطابق کشمیر میں لاک ڈاؤن آرٹیکل ختم کرنے سے کئی گھنٹے پہلے ہو چکا تھا۔ بھارتی فوج احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس استعمال کر رہی ہے۔

Shares: