مزید دیکھیں

مقبول

میری اور سائرہ کی طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں شہروز سبز واری

شہروز سبزواری اور صدف کنول دو روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

باغی ٹی وی : شہروز سبزواری اور صدف کنول دو روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پرکیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا- جس کے بعدشہروز سبزواری نے اس حوالے سے ایک انسٹاگرام ویڈیو پر اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی علیحدگی کی وجہ صدف کنول نہیں تھیں۔
https://www.instagram.com/tv/CA5lik7Hh1O/?igshid=1bng92luo6aum
شہروز نے کہا میں اور سائرہ اگست 2019 میں الگ ہوگئے تھے اور اس کی وجہ کوئی خاتون یا صدف نہیں تھی۔

شہروز سبزواری نے کا کہا کہ اس ویڈیو کو بنانے کے یچھے مقصد اپنا اور خاندان کا دفاع کرنا ہے اور مجھے اس کا حق حاصل ہے۔میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

اداکار نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ سائرہ کے ساتھ اس کی علیحدگی کی وجہ دھوکہ تھا تو میرے سامنے بیٹھیں اور دلیل سے ثابت کرکے دکھائیں۔ صدف کنول سے ان کی ملاقات سائرہ سے علیحدگی کے 3 یا 4 مہینوں کے بعد ہوئی تھی اور اس وقت بھی وہ بس ایک کولیگ تھیں۔

شہروز کے مطابق سائرہ اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بہت ذاتی معاملہ ہے میں اس کو طلاق نہیں دینا چاہتا تھا مگر اس معاملے پر ہمارے اختلافات ختم نہیں ہوسکے۔

انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ اس ویڈیو کو بنانے کا ایک مقصد ان کی بیٹی بھی ہے تاکہ اگر مستقبل میں اس طرح کی افواہیں سن کر کچھ اُن کی بیٹی نے تمام سوشل میڈیا پر کئے جانے والے رد عمل پر سوال اٹھایا کہ بابا یہ کیا ہے ؟ تو جواب میں اپنی بیٹی کو یہ ویڈیو دکھاؤں گا۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی انسٹا گرام پر دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔

دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔دونوں نے کہا تھا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افوہیں گردش میں تھیں کہ شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے اداکار سے سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی

سائرہ اور شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پراپنی طلاق کی تصدیق کر دی