میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں صائمہ نور

0
32

پاکستان فلم انڈسٹری کا جانا مانا چہرہ صائمہ نور جو انٹرویو بہت کم دیتی ہیں اور بہت کم بولتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی لیکن میری شخصیت شاید ایسی ہے کہ میرے مداح مجھے صرف پنجابی فلموں میں‌دیکھنا چاہتے ہیں. صائمہ نور نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اپنے چاہنے والوں کے لئے کام کرتا ہے اور میں نے بھی ایسا کیا وہ مجھے پنجابی فلموں میں زیادہ دیکھنا چاہتے تھے لہذا میں نے پنجابی فلموں‌ میںزیادہ کام

کیا یہی وجہ ہے کہ مجموعی طور پر دیکھیں تو میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی کام حاصل کرنے یا کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کروانے کےلئے کسی کے پیچھے نہیں بھاگی، میرے پاس جو کام آیا میں نے صرف اس میں سے انتخاب کیا.میں نے ٹی وی پر بھی کام کیا اور فلموں میں بھی چاہے میڈیم کوئی بھی رہا ہو میں نے ہمیشہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. میں نے ہمیشہ ان پراجیکٹس کو ترجیح دی جن میں میرا کردار جاندار تھا آئندہ بھی ایسا ہی کروں گی.یاد رہے کہ صائمہ نور اپنے پورے کیرئیر میں مقابلے کی فضا سے دور رہیں بس اچھا کام کرنے پر کاربند رہیں.

Leave a reply