معروف ادیبہ پروین عاطف کا یوم وفات

0
84

پاکستان کی معروف ادیبہ پروین عاطف کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 برس بیت گئے-

باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف ادیبہ پروین عاطف 1935ء میں گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد میں پیدا ہوئیں اور 17 نومبر 2018 کو راولپنڈی میں وفات پائی وہ ہاکی کے مشہور کھلاڑی اولمپئین بریگیڈیئر عاطف کی اہلیہ اور ممتاز ادیب اور صحافی احمد بشیر کی بہن تھیں۔

ان کے والد غلام حسین تاریخ اور فارسی میں ایم اے تھےعمر بھر تدریس سے وابستہ رہے، شاعر بھی تھے پروین عاطف اپنے بھائی احمد بشیر کے ساتھ لاہور آگئیں مدرستہ البنات سے تعلیمی سفر کا دوبارہ آغاز کیا. پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے سوشیالوجی کیا-

پروین عاطف بنیادی طور پر افسانہ نویس تھیں۔ وہ 16 برس تک پاکستان ویمن ہاکی فیڈریشن کی صدر رہیں اس سلسلے میں بے شمار ملکوں کا سفر کیا اور پھر سفر نامے بھی لکھے۔ کئی برس تک ایک قومی اخبار میں ’’ میں سچ کہوں گی” کے عنوان سے کالم بھی لکھتی رہیں-

پروین عاطف کی تصانیف میں ٹپر وَاسنی، بول میری مچھلی (افسانے) میں میلی پیا اُجلے (افسانے)عجب گھڑی عجب افسانہ (افسانے)ایک تھی شادی (افسانے)صبح کاذب، کرن تتلی اور بگولےاور گاڈ تسی گریٹ او شامل ہیں حال ہی میں ان کا مجموعہ شائع ہوا ہے-

Leave a reply