ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر جہاں پوری پاکستانی قوم نے اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا وہیں سیاستدانوں نے بھی دلچسپ انداز میں اس کی تعریف کی ہے

ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کے اختتام کا انتظار جہاں پوری پاکستانی عوام کررہی تھی وہیں سیاستدان بھی اس کے سحر سے بچ نہ پائے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گذشتہ روز ڈرامے کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اتنا بہترین ڈرامہ پیش کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی

فواد چوہدری نے لکھا اے آر وائی کو اتنا بہترین ڈراما پیش کرنے پر مبارکباد، مصنف اور ڈرامے کی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا میں نیٹ فلیکس اور ایمازون سے پھر کہتا ہوں کہ پاکستانی ڈراموں میں سرمایہ کاری کریںکیونکہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہت بہتر ہیں جب کہ ہمارامیوزک بھی کئی درجے اوپر ہے آپ کو پچھتانا نہیں پڑے گا

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار بھی ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مداح نکلے گذشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس میں وہ ایک تقریر کے دوران بڑے ہی ڈرامائی انداز میں ڈرامے کا او ایس ٹی ’’میرا یہ بھرم تھا میرے پاس تم ہو‘‘گاتے نظر آئے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت بڑی تعداد میں شیئر کیا
https://www.instagram.com/p/B7tBzkqFmlt/?igshid=1qaizce9jfrz9
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورمیزبان عامر لیاقت حسین نے بھی ڈرامے کے اختتام پر ٹوئٹر پر کئی مزاحیہ ٹویٹس کیں عامر لیاقت نے اپنی ٹوئٹس میں سیاسی وزرا ءکو بھی طنز اور مذاح کا نشانہ بنایا


ایک صارف نے کہا میں وہ پاکستانی ہوں جس نے میرے پاس تم ہو کی ایک قسط بھی نہیں دیکھی جبکہ ٹویٹر پر یہ دعوی کرنے والوں کی تعادا 11 ہزار 773 ہو گئی ہے اس کے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ڈرامے کی ایک قسط بھی نہیں دیکھی تاہم ان کی اہلیہ سید طوبیٰ انہیں ڈرامے سے متعلق بتاتی رہتی ہیں

Shares: