میرے ٹویٹ پر انڈیا پاکستان اس طرح جمع ہوا ہے جیسے یہ کبھی الگ تھے ہی نہیں

0
53

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دنیا بھر کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے یہاں تک کہ تمام مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر پانچ سے زیادہ لوگوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خان نامی صارف کا ٹویٹ خوب وائرل ہو رہا ہے خان نامی صارف نے لکھا کہ بابا سے کہا کہ مسجد مت جائیں لیکن وہ پھر بھی چلے گئے جب پولیس نے انہیں مسجد کے باہر دیکھا اور پوچھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟
https://twitter.com/DoctorKhanTweet/status/1246002326487392257?s=08
ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ان کے بابا پولیس کے پوچھنے پراتنا کنفیوز ہو گئے کہ ان سے کہا میں آپ کو پوچھنے آیا تھا کہ لنچ کیا ہے آپ لوگوں نے ؟

ٹویٹر صارف کے مطابق اب میں اور میری امی ان کے لئے کھانا تیار کر رہے ہیں

خان نامی ٹویٹر صارف کا یہ ٹویٹ پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھی بہت وائرل ہو رہا ہے اور یہ ٹویٹ ٹویٹر پر ٹرینڈنگ کر رہا ہے اور واٹس ایپ گروپس کی خاص سٹوری بن چکا ہے جس کا اندازہ مذکورہ ٹویٹر صارف کے اس ٹویٹ سے لگا جا سکتا ہے انہوں نے تمام کمنٹص کرنے والوں کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پر ٹویٹ پر انڈیا پاکستان اس طرح جمع ہوا ہے جیسے یہ دونوں ملک کبھی الگ تھے ہی نہیں
https://twitter.com/DoctorKhanTweet/status/1246315114678140928?s=19
انہوں نے ٹویٹر صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بے شرمو میرے ابا کے واٹس ایپ تک میرے اس ٹویٹ کو پہنچانے کا شکریہ
https://twitter.com/DoctorKhanTweet/status/1246313301572833280?s=19
انہوں نے اس ٹویٹ کے اتنا وائرل ہونے پر عطیہ نامی خاتون کو لکھا کہ عطیہ اب بچو میرے اس ٹویٹ کو عوام کہاں سے کہاں تک لے گئی ہے


Leave a reply