مجھے ہقین تھا کہ میں ایک دن بہت بڑا سٹار بنوں گا پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کا انکشاف
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران اپنی کامیابی کا سفر بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں علی ظفر نے کیر یئراور ابتدائی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کےوالد انہیں سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے لیکن وہ گلوکار بننا چاہتے تھے گلوکار کے مطابق وہ چاہتے تھے لوگ انہیں ان کی کسی سی ایس پی پوسٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے کام کی وجہ سے سلیوٹ کریں
علی ظفر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ صرف 16 سال کی عمر میں میرے اندر یہ احساس کیسے پیدا ہوا تاہم مجھے یقین تھا کہ ایک دن میں بہت بڑا اسٹار بنوں گا۔ 16 سال کی عمر میں میں صرف گانا گانا چاہتا تھا اور صرف سٹار بننا چاہتا تھا اور میرا خواب تھا کہ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اسٹیج پر گانا گاؤں اور تمام لوگ میرے ساتھ میرا گانا گائیں
Sometimes it's the journey that teaches you a lot about your destination.#Music #Myjourney pic.twitter.com/oMWKrwSk77
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 27, 2020
اداکار و گلوکار نے کہا یہ تمام باتیں بتانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ آپ کو تھوڑا سا گائیڈ کر سکیں آپ میں سے ہر انسان بہت خاص ہے صرف آپ کو اپنے اندر جھانکنا ہے اور خود کو پہچاننا ہے کہ آپ کے اندر کیا صلاحیت چھپی ہوئی ہے آپ کیا بننا چاہتے ہیں آپ کرکٹر ڈاکٹر ہاکی پلئیر فلمسٹار اداکار وغیرہ کیا بننا چاہتے ہیں اس کے لئے آپ اپنے اندر جھانک کر دیکھیں پہچان لیں اور اس صلاحیت کو ڈھونڈ کر اپنی زندگی کے سفر کا آغاز کریں