لاہور:میشا شفیع اپنے مینجر کوبھی بلیک میل کرنےسے بازنہ آئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع پر منیجر کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے والدہ سے کارروائی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ صبا حمید کے بیان پر وکلا کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت کی، جس میں گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ پیش ہوئی۔
علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے صبا حمید پر جرح کرتے ہوئے عدالت میں میشا شفیع کے مینیجر فہد الرحمان اور ایک خاتون تالیہ مرزا کی پوسٹوں کا ریکارڈ پیش کیا۔
علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید سے استفسار کیا کہ مینجر فہدالرحمان نے میشا کی بلیک میلنگ سے متعلق پوسٹ کی، کیا اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔؟
علی ظفر کے وکیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ میشا نے مینیجر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
علی ظفر کے وکیل نے تالیہ مرزا کی میشا شفیع پر الزامات کے حوالے سے پوسٹ کے متعلق پوچھا تو صبا حمید نے جواب دیا کہ وہ تالیہ کو نہیں جانتیں۔
عدالتی وقت ختم ہونے پر جج نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے، صبا حمید کے بیان پر جرح کے لیے وکلا کو آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا۔