امریکا کا یوکرین کو میزائل کے استعمال کی اجازت،روس کا سخت ردعمل

امریکا کو براہ راست جنگ میں شریک بنانے کے مترادف ہے۔

ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل روس پر استعمال کرنے کی اجازت دینا، امریکا کو براہ راست جنگ میں شریک بنانے کے مترادف ہے۔

باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے میزائل پالیسی میں تبدیلی کو امریکی صدر جوبائیڈن کی روس یوکرین تنازع کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا ہے-

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بیان میں کہا کہ یوکرین کو روسی علاقوں پر حملے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کے فیصلے سےکشیدگی میں اضافہ ہو گا جوبائیڈن کےاس اقدام سےروس یوکرین تنازع میں امریکا کی براہ راست شمو لیت مزید گہری ہو جائے گی، ایک ماہ بعد سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن یوکرین میں تنازع کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

روس کیخلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی یوکرین کی درخواست منظور

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب صدر جو بائیڈن نے پہلی بار یوکرین کو روس کے اندر حملے کرنے کے لیے امریکا کے آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹمز استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

Comments are closed.