اب واٹس ایپ صارفین میسج ڈیلیٹ کرنے کی بجائے ایڈٹ کر سکیں گے
واٹس ایپ نے صارفین کے لئے اپنا ایک اہم ترین فیچرمتعارف کرا دیا ہے-
باغی ٹی وی:کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہم صارفین کو ان کی چیٹ کے حوالے سے مزید کنٹرول فراہم کر رہے ہیں اور اب وہ میسج میں اسپیلنگ کی غلطی کودرست کر سکیں گےیا اس میں مزید الفاظ کا اضافہ کر سکیں گےکسی میسج کو ایڈٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس 15 منٹ کا وقت ہوگا۔
انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی
IT’S HERE 📣 Message Editing is rolling out now.
You now get up to 15 minutes after sending a message to edit it. So you don’t have to worry if you duck it up 🦆 pic.twitter.com/JCWNzmXwVr
— WhatsApp (@WhatsApp) May 22, 2023
ابھی کسی غلط میسج بھیجنے پر صارفین کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا یا الگ سے غلطی کو درست کرکے نیا میسج بھیجنا پڑتا تھا،میسج ایڈٹ کرنے کا آپشن دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام اور سگنل میں کافی عرصے سے موجود ہے جبکہ 2022 میں ایپل نے بھی آئی میسج کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا تھا یہاں تک کہ ٹوئٹر نے بھی گزشتہ سال ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے ایڈٹ بٹن کی سہولت فراہم کر دی تھی۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں وہ اسے استعمال کر سکیں گے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے-
واٹس ایپ نے 36 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیئے
آئی او ایس ڈیوائس پر میسج بھیجنے کے بعد اسے سلیکٹ کریں، ایسا کرنے پر آپ کے سامنے پوپ اپ مینیو میں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر میسج کو سلیکٹ کرنے کے بعد اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گاایڈٹ آپشن پر کلک کرکے آپ اپنے پیغام کو بدل سکتے ہیں یا کوئی غلطی ہے تو اسے درست کر سکتے ہیں۔
صرف ٹیکسٹ میسجز کو ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا، فوٹوز، آڈیو یا ویڈیو پر مبنی میسج کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکتا آئندہ چند دن میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔