پیغام پاکستان کانفرنس پاکستان کے دشمنوں کے لیے پیغام ہے:افغانستان کی طرح کشمیر میں بھی کامیابی ملے گی

0
136

پشاور:پیغام پاکستان کانفرنس پاکستان کے دشمنوں کے لیے پیغام ہے:افغانستان کی طرح کشمیر میں بھی کامیابی ملے گی ،اطلاعات کے مطابق پشاور میں پیغام کانفرنس میں پاکستان بھرسے آئے ہوئے مذہبی سیاسی اورسماجی شخصیات نے دنیا کویہ پیغام دیا ہے کہ جس طرح اللہ نے افغانستان میں پاکستان کے دشمنوں کوفتح دی ہے اسی طرح کشمیر میں بھی بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے

پشاور میں ہونےوالی اس عظیم کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتےہوئے دنیا کویہ پیغام دیا کہ وہ افغانستان میں‌ ہونے والی شکست سے سبق حاصل کریں‌، اس سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پیغام پاکستان کونسل حافظ عبد الرؤف نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ملک اللہ نے ہمیں مدینہ منورہ کی طرز پر دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کے لیے ہمارا خون لگا ہے

جمعیت اہلحدیث پشاور کے رہنما ادریس خلیل نے ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرپاکستانی جانتا ہے کہ یہ ملک پاکستان اسلام کے لیے حاصل کیا گیا ، ادریس خلیل نے اس موقع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ یہ پاک وطن مملکت خدادات پاکستان میں یہ نظریہ یہاں قائم ہو کر رہے گا، جمعیت اہلحدیث کے رہنما نے اس موقع پرعوام کویقین دلاتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ہم اس مملکت خدادات پاکستان کی بقا کے لیے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبید اللہ رہنما پیغام پاکستان کونسل مردان نے کہا کہ یہ پیغام پاکستان نہیں بلکہ پیغام اسلام کانفرنس ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھے گا اوراس موقع پرہم پاکستان کوچلانے والوں کوپیغام دے رہےہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں گھبرانا نہیں‌ اس ملک کوآگے لے کرجانا ہے

پیر جمال الدین صدر جمعیت علمائے اسلام نورانی خیبرپختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، ہم افغانستان کی فتح پر خوش ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد مزید حالات بہتر ہوں گے اورپاکستان کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا

اس ملک گیرپیغام پاکستان کانفرنس سے ڈاکٹر مجاہد گیلانی صدر کشمیر یوتھ الائنس نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج جس طرح یہاں سبز ہلالی لہراتے ہیں،اسی مانند کشمیر میں سبز ہلالی پرچم کشمیری لہراتے ہیں،مجاہد گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہاں 9 لاکھ سنگینوں کے سامنے کشمیری پاکستان کے نعرے بلند کرتے ہیں

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

مجاہد گیلانی نے عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پاکستان سے بلند ہونے والے نعرے کشمیریوں کے لیے امید کا باعث ہیں

مجاہد گیلانی نے اس موقر پر کہا کہ کشمیر میں بھارت کے جبر کا خاتمہ قریب ہے،کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،پیغام پاکستان مقبوضہ کشمیر تک پہنچنا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ آج بھی پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں،بھارت نے سید علی گیلانی کا جنازہ تک نا ہونے دیا

پشاور میں ہونے والی پیغام پاکستان کانفرنس سے اجماعت اہلسنت خیبر پختونخو کے رہنما انعام اللہ حیدری نے کہاکہ پاکستان کی بقا اسلام پر عمل کرنے میں ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے اور یہی پاکستان کا قانون ہے

کانفرنس میں قاری محمد یعقوب شیخ چئیرمن نظریہ پاکستان کونسل کا کہنا تھا کہ افغانستان آج پھر فتح یاب ٹھہرا ہے،افغانستان نے ہمیشہ عالمی طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزوہ احزاب کی مانند آج امریکہ کے اتحاد کو شکست فاش ہوئی ہے،آج دشمن اپنی شکست کا بدلہ چکانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے،ہم آج عہد کرتے ہیں کہ اس وطن کی ترقی میں ہرممکن کردار ادا کریں گے

قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ پاکستان امن کا پیامبر ہے اور یہاں مکمل آزادی ہے،وطن عزیز میں تخریب پسند گروہوں کا پروپیگنڈا اب نہیں چلے گا ،فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی اب کوئی جگہ نہیں ہے،اسلام پر مکمل عملدرآمد ہی اصل پیغام پاکستان ہے

قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتحاد کی فضا کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،پیغام پاکستان ہے کہ یہاں اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے،میڈیا کو پاکستان کا بیانیہ اپنانے کی ضرورت ہے،پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا اس وقت اہم ضرورت ہے

امیر شوری علمائے اہلحدیث پشاور الشیخ عبد العزیز نورستانی نے پشاور کانفرنس سے علمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر کہ اس نے ہمیں فتح کا دن دکھایا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، دشمین ہماری کمزوریوں پرنظررکھے گا اورہمیں آپس میں الجھا کراپنے نقصان کا ازالہ ہماری لڑائی سے کرپائے گا اس لیے اس موقع پرسنبھیل کرہوش کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع ہے

رہنما مسیحی برادری پرویز اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوپاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا رونا روتے ہیں وہ جھوٹے اورپاکستان کے ساتھ دشمنی کرتے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم اس کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ عارف یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام پاکستان کانفرنس آج اس بات کا پیغام ہے کہ یہ امن کی سرزمین ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان آج ہماری افواج کی وجہ سے محفوظ ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت آج ہم فتح یاب ہیں ، ہم پاکستان کے لیے متحد ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج عمران خان وہ تمام امیدیں‌ بن کرکامیابی کے ساتھ قوم کے سامنے آیا جس مذہبی ، سیاسی ، سماجی اورمعاشرتی قوتیں تقاضا کیا کرتی تھیں ،آج انہی خوبیوں والا ہمارا وزیراعظم ہے

 

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

 

جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا سید یوسف شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مولانا سمیع الحق کا نظریہ سچ ثابت ہوا ہے، آج پاکستان کے نام پر اس قدر بڑا اجتماع قابل تحسین ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل کی پیشگوئی آج سچ ثابت ہوئی ہے

مولانا سید یوسف شاہ نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کا مشن آگے بڑھانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،پاکستان کے استحکام کے لیے مولانا سمیع الحق کا مشن جاری رکھیں گے،کل بھی پاکستان کا دفاع کیا تھا، آئندہ بھی جاری رکھیں گے

سید یوسف شاہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں ظلم کی اندھیری رات کا خاتمہ ہوا ہے،مولانا سمیع الحق کے نظریے نے آج سپر پاور کو شکست دی ہے،افغانستان میں آج معاشی مشکلات ہیں، ہم امید کرتے ہیں افغانستان جلد مستحکم ہوگا،افغانستان میں خون ریزی بند ہونی چاہیے،افغانستان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا،پاکستان ہمارا ملک ہے اور یہ ابھر کر رہے گا

فضل الرحمان مدنی نائب صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی نے اس موقع پربہت ہی پیاری گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ،افغانستان کی فتح پاکستان کی فتح ہے
افغانستان میں ہونے والے فرقہ وارانہ قتل عام کو روکا جائے

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

مفتی سید معرفت شاہ مرکزی صدر ہدیۃالہادی نے کہا کہ آج فرقہ وارانہ کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کے لیے ہمیں آپس میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا ملک ہے اور یہاں اسلام کا نظام ہونا چاہیے

Leave a reply