میٹا کی زیر ملکیت کمپنی کا آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے چند نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا.

واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے تھے۔ اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں فیچر پکچر ان پکچر موڈ ہے جس کو آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ویڈیو کالز کے دوران استعمال کر سکیں گے۔

پکچر ان پکچر موڈ کے علاوہ بھی واٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین کے لیے کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اب آئی او ایس صارفین ڈاکومینٹس سینڈ کرتے ہوئے ان میں کیپشن شامل کر سکیں گے۔ اسی طرح گروپس کے زیادہ بڑے نام اور تعارف کو تحریر کرنا ممکن ہوگا جبکہ ڈیجیٹل اواتار کو اسٹیکرز اور پروفائل فوٹو کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ تینوں فیچرز پہلے ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائے جا چکے ہیں مگر ابھی تک پکچر ان پکچر موڈ کا فیچر اینڈرائیڈ پر دستیاب نہیں۔
مزید یہ بھی پرھیں؛
پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کی جانب سے 2022 سے کی جا رہی تھی۔ اس فیچر سے صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو کال کے دوران دیگر ایپس کو بھی استعمال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ میں پکچر ان پکچر موڈ کے دوران ویڈیو کال کی اسکرین ایک چھوٹی ونڈو میں تبدیل ہو جائے گی جو کسی اور ایپ کو اوپن کرنے پر اوپر نظر آئے گی۔ کمپنی کے مطابق آئی او ایس صارفین کو آنے والے دنوں میں یہ نیا فیچر دستیاب ہوگا۔

Shares: