محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن سے قیمتوں میں کمی آئی۔ بلال یاسین
0
157
cm maryam

مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےا کہ مافیاز اپنا کام کر رہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں،کسان اپنی گندم بیچ چُکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،وزیراعلی مریم نوازشریف کا اجلاس میں منفرد اقدام، آٹا کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے ،محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ اعدادوشمارمارکیٹ کے نرخ سے مختلف تھے جس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹےکے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی۔محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی۔ اجلاس میں دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں، ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے گندم ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جارہی ہیں۔

میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

پنجاب میں مجموعی طور پر 647 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ، 3 ملز کیخلاف کارروائی
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک کا گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 647 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی۔صوبائی دارالحکومت میں دھوکہ دہی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 3ملزکیخلاف کارروائی کی گئی۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ کے جرمانے عائد جبکہ1 فلور مل کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ ریکارڈ میں ردوبدل اور پرانے تھیلوں پر نئی قیمت کی لیبلنگ پائی گئی۔ آٹا تھیلوں پر تاریخ اجراء کی لیبلنگ نہ کرنے، بوگس ریکارڈ کی فراہمی اور آٹے کی پروڈکشن تناسب سے کم ہونے پر کارروائی کی گئی۔ملتان ڈویژن میں 108، ڈی جی خان 86، بہاولپور 56، راولپنڈی 82، گجرات 65 اور سرگودھا میں 73 مقامات چیک کیے گئے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 52، فیصل آباد 65، لاہور 32 اور ساہیوال میں 28 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ سازگار حالات میں آٹے کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن سے قیمتوں میں کمی آئی۔ محکمہ خوراک مسلسل فیلڈ آپریشن میں مصروف ہے۔ عام مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بڑھنے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

Leave a reply