میاں اسلم اقبال کا سروسز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا
سابق حکومت نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا،سابق نام نہاد خادم اعلیٰ نے ذاتی تشہیر کے منصوبوں کو ترجیح دی- میاں اسلم اقبال
لاہور 12دسمبر:-صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سروسز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا-

اس موقع پر انہو ں نے زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ بارے دریافت کیا- اس دوران سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد افتخار بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے-صوبائی وزیر نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا- پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-انہو ں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-

انہو ں نے کہاکہ بزدار حکومت نے صوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال قائم کئے ہیں -لاہور میں فیروز پور روڈ پر ہزار بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنایا جا رہا ہے اورصحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب مریضوں کو سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کی جدید سہولیات دی گئی ہیں – انہو ں نے مزید کہاکہ سابق حکومت نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا-سابق نام نہاد خادم اعلیٰ نے ذاتی تشہیر کے منصوبوں کو ترجیح دی-

Shares: