جلسے ریلیوں کی طرح پی ڈی ایم کے استعفوں کا ڈرامہ بھی ناکام ہوگا – صوبائی وزیر

عوام پی ڈی ایم کی جھوٹ، منافقت اور دھوکہ دہی کی سیاست سے منتفر ہوچکے ہیں – میاں اسلم اقبال
غریب کی محنت کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والے اب کورونا پھیلاکر غریب کا روزگار چھیننا چاہتے ہیں
جلسے ریلیوں کی طرح پی ڈی ایم کے استعفوں کا ڈرامہ بھی ناکام ہوگا – صوبائی وزیر

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈا مسترد کردیا ہے – عوام پاکستان تحریک انصاف کے ملک کی ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں اوراپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل سے عوام متنفر ہوچکے ہیں – صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہاکہ منتخب حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوگی کیونکہ پی ڈی ایم کی جھوٹ،منافقت اور دھوکہ دہی کی سیاست سے عوام تنگ آچکے ہیں –

صوبائی وزیر نے کہاکہ ملک کورونا کی لپیٹ میں ہے اور مفاد پرست ٹولہ اپنی دولت چھپانے کے چکر میں ہے -اپوزیشن سن لے عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیں انتشار نہیں – عوام اپوزیشن کی عوام کے فلاحی ایجنڈے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے ہر حربے اور چال کو ناکام بنادیں گے – صوبائی وزیر نے کہاکہ سرکاری مراعات چھن جانے پر مولانا نے اپوزیشن کو بند گلی میں دھکیل دیا – اپوزیشن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی -کرپٹ اپوزیشن 2018ء کی شکست کا بدلہ عوام کی زندگیوں سے کھیل کر لینا چاہتی ہے -غریب کی محنت کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والے اب کورونا پھیلاکر غریب کا روزگار چھیننا چاہتے ہیں –

انہو ں نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن کورونا کی شدت کا بھی احساس نہیں کررہی -کورونا کے دوران کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کی اولاد حکومت گرانے نکلی ہے -جلسے، ریلیوں کی طرح پی ڈی ایم کے استعفوں کا ڈرامہ بھی ناکام ہوگا –

Comments are closed.