وفاقی دار الحکومت کربلا کا منظر پیش کررہا ہے, نائب امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے،انھوں نے اسلام آباد میں پانی کی بد تر ین قلت اور اور شہر میںٹینکراور بورنگ مافیا کے ہاتھوں عوام کو یرغمال بنانے کی بھر پور مز مت کرتے ہوئے کہا حکو مت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے شہر یوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حو الے کر دیا ہے،اسلام آباد کے شہری روزانہ کی بنیاد پر ایک کڑوڑچالیس لاکھ روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں، شہری حسب روایت موسم گر ما اور رمضان المبارک کے شروع ہو تے ہی پانی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب کا شکار ہو جا تے ہیںاور پانی کی بو ند بوند کو تر س رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے معززین اسلام آباد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کو سملی ڈیم سے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے جبکہ پانی کی چوری اور لائنوں کو مر مت کر کے پانی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا جا ئے اور اسلام آباد میں نصب تمام ٹیو ب ویلوں اور ان کی مو ٹریںکو ٹھیک کر کے چلایا جا ئے تا کہ شہر بھر میں پانی کا بحران ختم ہو سکے اور ٹیویب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جا ری رہ سکے ۔انھوں نے کہا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ہر انتخابات میں توانائی بحران پر قابو پانے ،لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور شہر یوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے مگر چار سال گزرنے کے بعد بھی حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی اور پورے ملک کی طر ح اسلام آباد کے شہری بھی بد ترین پانی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں ۔

Comments are closed.