نامور اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پچپن میں نہایت ہی سنجیدہ بچی تھی ، لیکن اپنے اردگرد کیا چل رہا ہے اس کا مشاہدہ کرتی رہتی تھی آج بھی ایسا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میںبہت زیادہ دلچپسی ہے اس حد تک دلچپسی ہے کہ میرا دل کرتا ہے میںسیاست جوائن کر لوں ، لیکن سیاست جیسی ہو رہی ہے اس سے دور ہی اچھے. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کھانا بنانے میں کبھی بھی دلچپسی نہیں ہوئی ، کھانا میں سادہ کھاتی ہوں بہت زیادہ چیزوں کو گارنشگ کی ہو تو اچھا نہیں لگتا.
رابعہ بٹ نے کہا کہ میری ماں میری سہیلی تھیں ، ان کے ساتھ گزرا ہر لمحہ یادگار ہے اور رہے گا، ان کو یاد کرتی ہوں تو آج بھی روتی ہوں ، ان کے بغیر زندگی زندگی نہیں ہے لیکن کیا کیا جائے جینا تو ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو بھی پہلا کام کیا تھا اسکا کیا معاوضہ ملا مجھے بالکل یاد نہیں ہے لیکن اتنا ضرور یاد ہے کہ میں نے جو بھی کیا پورے دل اور توجہ کیساتھ کیا اور اللہ نے مجھے اسکا صلہ بھی دیا.