باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

لاہور کے علاقے ہنجروال میں میاں بیوی نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر چھریاں چلا دیں ،پولیس کے مطابق ہسپتال میں خاتون ناہید بی بی دم توڑ گئی، ناہید کا خاوند لیاقت علی شدید زخمی ہے پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق گھریلو جھگڑے پرمیاں بیوی نے ایک دوسرے پر چھریاں چلائی ہیں،

دوسری جانب تھانہ گجر پورہ کےعلاقے میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے،جاں بحق خاتون 3بچوں کی ماں تھی،اطلاع پر پولیس ی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور تحقیقات شروع کر دی گئیں

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

قبل ازیں پنجاب کے شہر کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دوران ڈکیتی تین ملزمان نے شوہر کے سامنے بیوی کے ساتھ زیادتی کی، اور فرار ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا،کامونکی پولیس کے مطابق کامونکی تھانہ سنت پورہ کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ خاوند کے سامنے زیادتی کی گئی متاثرہ خاتون اور اسکا شوہر انور حویلی میں سوئے ہوئے تھے کہ 3 کس ملزمان حویلی میں داخل ہوگئے ملزمان شوہر انور کو رسییوں سے باندھ کر اس کے سامنے باری باری اسکی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بعد ازاں فرار ہو گئے تا ہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

Shares: