ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کی اپنے دفترمیں میڈیانمائندوں سے گفتگو۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی کے ڈبل مرڈر کی واردات کا ڈراپ سین، مقتولین کا ہمسایہ ہی قاتل نکلا،۔ملزم شہباز حیدر عرف پاشا نے ڈیڑھ ماہ قبل 80سالہ محمد انور بٹ اور اس کے بیوی76سالہ نسیم کوثر کو ہتھوڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا،

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے اور اپنی لت کو پورا کرنے کی نیت سے رقم لوٹنے کے لیے مقتولین کے گھر میں داخل ہوا،
مقتولین کے دونوں بیٹے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اور مقتولین میاں بیوی اکیلے ہی گھر میں رہتے تھے،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ
ملزم شہباز عرف پاشا نے مقتولین کے اکیلے ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے رقم لوٹنے کے لیے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا، ملزم مقتولین کے سروں میں ہتھوڑیاں مار کر قتل کرنے کے بعد ڈیڑھ دو گھنٹے گھر میں ہی موجود رہا، ملزم شہباز اس سے قبل بھی رقم لوٹنے کے دوران شہری کی بلیڈ مار کر نس کاٹنے کے مقدمے میں جیل جا چکا ہے،

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن ملت پارک نے ملزم کو گرفتار کیا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،

Shares: