بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنی کسی بھی فلم میں بولڈ سین کرنا پسند نہیں کرتا. میرے تیس سالہ کیرئیر میں آپ کو میری کوئی ایسی فلم نہیں ملے گی جس میں کوئی ایسا سین ہو جس کو اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ نہ سکیں. سلمان خان نے بولڈ سین نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں عورت کو کسی بھی غلط طریقے سے پیش کرنے کے حق میں نہیں ہوں اور نہ ہی میں اپنے مداحوں کو بگاڑنا چاہتا ہوں. سلمان خان نے کہا کہ کہانی اچھی ہونی چاہیے ، بولڈ سینز فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہو سکتے. دبنگ خان نے
کہا کہ میری فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ایک الگ فلم ہو گی اس میں میرا کردار کافی ہٹ کر ہے. یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں سلمان خان اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی اور بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ شہناز گل کو متعارف کروا رہے ہیں جبکہ خود اپنے سے کئی برس چھوٹی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آرہے ہیں. فلم رواں برس ریلیز کی جائیگی ، فلم کا ٹریلر اور دو گانے ریلیز کر دئیے گئے ہیں .