میاں محمود الرشید مریم نواز کی ضمانت خارج کروانے کے حامی کیوں نہیں؟مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو میں بتا دیا

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ و کالونیز میاں محمود الرشید سے خصوصی گفتگو

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو مبارکباد دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس حکمت عملی کی سمجھ نہیں آئی کہ دس جماعتوں کا جلسہ اور صرف گیارہ ہزار لوگوں کا آنا آخر یہ آپ نے کیسے کیا؟ جس کے جواب میں صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ یہ سب سے پہلے اللہ نے کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہوا ہے

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے نے مزید پی ڈی ایم جلسے کی ناکامی کے اسباب بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو 13 دسمبر کا دن اور رات کے وقت 6 بجے جلسہ کرنا یہ ناکامی کی وجہ ہے اور اسے مریم نواز نے بھی تسلیم کیا ہے دوسرا مریم نواز جس انداز سے آٹھ نکلیں ان کے بیانیے کو اہل لاہور نے پسند نہیں کیا کرونا کے دنوں میں لوگوں کو موبلائز کرنا بیوقوفی تھی اس پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ لاہور میں لکی ایرانی سرکس والے بھی تین دن سے زیادہ نہیں لگاتے ان کو پتہ ہے کہ لوگ نہیں آئیں گے

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ لاہوریے بیوقوف نہیں ہیں کہ وہ کوویڈ کے دنوں میں نکلیں صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے جلسے سے دو دن قبل اہل لاہور سے کہا تھا کہ آپ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے اور اس طرح کے کسی جلسے میں نہیں جائیں گے جس سے لوگوں کی جان کو خطرہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کے لیے بڑا سوالیہ نشان ہے کہ تحت لاہور کا دعویٰ ان کا خاک میں مل گیا ہے اور حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کی بجائے یہ جلسہ ان کی سیاست میں آخری کیل ثابت ہوا ہے یہ کہتے تھے کہ لاہور جلسہ ریفرنڈم ہو گا تو عوام نے ریفرنڈم کر دیا ہے اور اہل لاہور نے فیصلہ دے دیا ہے

اس پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں مریم نواز سے سخت نالاں ہیں جس کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں بالکل نالاں ہونا چاہیے کیوں کہ مریم نواز پر اعتماد تھیں کہ لاہور نکلے گا اور لاکھوں لوگ جلسے میں آئیں گے مگر ایسا نہیں ہوا اور جلسے کے چشم دید گواہوں کو کہنا ہے کہ جلسے میں گیارہ ہزار سے لوگوں سے زیادہ لوگ نہیں تھے

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ ایک عورت ضمانت پہ باہر ہے اور حکومت اس کی ضمانت کینسل کرانے میں ناکام ہے جس کے جواب میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ یہ وفاق کا کام ہے کہ وہ دیکھے کہ ان کی ضمانت خارج کروانی ہے اور کب کروانی ہے لیکن میری ذاتی رائے میں ان کی ضمانت خارج نہیں کروانی چاہیے جس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے بہتر موقع کیسے مل سکتا ہے کہ مریم نواز خود ہی ایکسپوز ہو گئی ہیں ،جس طرح سے وہ اپنی پارٹی کو تباہی کی طرف لے کے جا رہی ہیں تو وہ اپنا کام خود تمام کرکے ہمارا کام آسان کر رہی ہیں ہم اس چیز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

Comments are closed.