لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

باغی ٹی وی :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے چئیرمین میاں منظور حسین وٹو نے وفد کے ھمراہ ایرانی قونصلیٹ لاھور میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو ھمسایہ اوربرادر ممالک ہیں ۔ ایران نے ھمیشہ پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ھے۔ خصوصا” کشمیر کے معاملے پر صرف ایران نے دو ٹوک موقف پیش کیا ۔ اور ھمیشہ عالم اسلام کی خدمت کی ھے۔ جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم جنرل تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ھم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ان شااللہ انجمن تعلقات پاکستان ایران دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے کوششیں کرے گی۔


ملاقات میں ایران کے بزنس اٹیچی علی اصغر یکدلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے انجمن کی جانب سے تعذیتی لیٹر بھی پیش کیا۔ میاں منظور احمد وٹو کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما میاں اعظم وٹو، پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد شگری بھی شامل تھے۔

Comments are closed.