میاں منشا نیب کو بیان ریکارڈ کروائیں، عدالت کا حکم

0
106

لاہور ہائیکورٹ نے میاں منشا کو حکم دیا ہے کہ وہ نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں میاں منشاء کی نیب کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی .

نشاط چونیاں ملز،غیر قانونی فائدہ دینے والے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

میاں منشا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر انکوائری شروع کی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ 22 فروری 2018 کو میاں منشاء کے خلاف درخواست مسترد کر چکا ہے، نیب کی جانب سے یکم نومبر 2018 برطانیہ میں پارک لین میں سینٹ جیمز ہوٹل کی خریداری کے سلسلے میں انکوائری شروع کی گئی ہے، نیب کی جانب سے سینٹ جیمز ہوٹل کی خریداری کی مکمل منی ٹریل طلب کی گئی ہے، برطانیہ کے سینٹ جیمز ہوٹل کی خریداری کے معاہدے اور قرضوں کی تفصیل بھی نیب نے طلب کی ہے،. میاں منشا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب نوٹسز کالعدم قرار دئیے جائیں ،نیب کی کاروائی اختیارات سے تجاوز ہے، کاروائی ختم کرنے کا حکم دیا جائے .

عدالت نے میاں منشاء کے وکیل کے بیان کے بعد حکم دیا کہ میاں منشاء نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں،عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

 

پاکستان کے معروف بزنس مین میاں منشا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے تفتیش میں انکشافات کیا تھا کہ غیرملکی اثاثے شہزاد سلیم کے پاس محفوظ ہیں، چونیاں پاور، نشاط پاور سے قومی خزانے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، دونوں پاور پلانٹ نشاط گروپ کی ملکیت ہیں، دونوں پاور پلانٹس سے سالانہ 80 ارب روپے کا فراڈ ہوتا تھا۔ میاں منشا اور اُن کے بیٹوں پرمنی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔ واضح رہے کہ میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے چیئرمین فاروق سلہریا نے گزشتہ برس بھی ایک درخواست نیب میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میاں منشا نے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے ہیں۔ ایم سی بی بینک‘نشاط گروپ‘ڈی جی خان سیمنٹ‘آدم جی انشورنس اور نشاط پاور کمپنیاں میاں منشا کی ملکیت ہیں. نیب نے گزشتہ سال جون میں میاں محمد منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

Leave a reply