میں مڈل کلاس ہوں آج تک نہیں‌ بھولا کپل شرما

0
31

انڈین ٹی وی انڈسٹری میں اس وقت جو سٹار سب سے زیادہ مقبولیت رکھتا ہے وہ ہے کپل شرما. کپل شرما نے بہت ہی کم عرصے میں‌ وہ نام کمایا جس کا کوئی خواب ہی دیکھ سکتا ہے. کپل شرما آج ایک بڑا بینک بیلنس رکھتے ہیں. ان کے بارے میں‌اکثر کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس بہت پیسہ ہے. سوشل میڈیا پر اسی طرح کی ایک خبر چل رہی تھی کہ کپل شرما 30 کروڑ کے مالک ہیں اس پر کپل شرما نے کہا ہے کہ میں‌بالکل بھی تیس کروڑ کا مالک نہیں‌ہوں لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں ہر حال میں بھگوان کا شکر ادا کرتا ہوں ، میرے پاس ایک ذاتی گھر اور کار ہے یہی میری

ملکیت ہے. میں سمجھتا ہوں مجھے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے میں‌ کل بھی مڈل کلاس تھا اور آج بھی وہی سوچ رکھتا ہوں، میں جتنا مرضی کما لوں لیکن میری سوچ آج بھی ایک تنخواہ دار جیسی ہی ہے. انہوں نے کہا کہ میں کہاں سے آیا اور کہاں تک پہنچا میں نے ہمیشہ یاد رکھا ہے کبھی نہیں بھولا. انسان کو ہمیشہ اپنے پائوں زمین پر رکھنے چاہیں اور کبھی بھی غرور اور تکبر سے کام نہیں لینا چاہیے.

Leave a reply