لندن:مریم کو بلا لو نہیں تو میں بیمار ہوجاوں گا، پھر وہی ہوا اورمیاں نواز شریف کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوگیا ہوں ،ذرائع کے مطابق لندن میں زیر علاج کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے فیملی ڈاکٹرعدنان کہتے ہیں کہ میں نوازشریف کہتے ہیں کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،لٰہذا اب میاں نواز شریف کی طبیعت شدید خراب ہو گئی۔

ادھر شریف فیملی کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہیماٹولوجسٹس کی ٹیم کو ایک حد تک پلیٹلیٹس کو مستحکم رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نوازشریف کے دل کےآپریشن کیلیے13 فروری کا ٹائم لےلیا گیا ہے۔ آپریشن کے باعث شہبازشریف نے15 فروری کو وطن واپسی مؤخرکردی ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف پہلے ہی دو بار آپریشن ملتوی کراچکے ہیں۔جس میں نوازشریف کہا تھا کہ اگرمریم صفدر نہ آئیں تو میں آپریشن نہیں کرواوں گا

ادھرذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میاں وازشریف کی بیماریوں کا ہر طرح سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ہیماٹالوجسٹ کی طرف سے کلیئرنس کا انتظار ہے، ابھی تک پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ میاں نوازشریف کے برطانیہ میں مزید قیام پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، امریکا جانے سے قبل پلیٹ لیٹس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

Shares: