وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھرسے بیمارنہ ہوں امید ہےجاتی امرا میں6 ہفتے گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دورہو گیا ہو گا،
اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں، امید ہے جاتی عمرہ میں چھ ہفتہ گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) May 7, 2019
واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کیا تھا، چھ ہفتے آج مکمل ہو چکے ہیں، نواز شریف آج شام دوبارہ کوٹ لکھپت جیل جائیں گے،








