میاں صاحب! ماشاءاللہ طبیعت ٹھیک لگ رہی واپس آجائیں، مبشر لقمان

0
31

میاں صاحب! ماشاءاللہ طبیعت ٹھیک لگ رہی واپس آجائیں، مبشر لقمان
باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق ، سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتےہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہےکہ "ماشاءاللہ طبیعت ٹھیک لگ رہی ہے . واپس آجائیں ، اب تو کورونا کا ڈر بھی نہیں‌رہا ہے . پھر نخرہ کیوں”
انہوں نے یہ ٹویٹ‌اس لیے کی ہے کہ میاں صاحب لندن کی گلیوں میں گھوم پھر رہے ہیں‌اور ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ کسی کے ساتھ چھتری تانے بازار سےگزر رہے ہیں.


واضح‌ رہےکہ میاں نواز شریف شدید بیماری کی وجہ سے استثنائی صورت اور رعایت لے کر بیرون ملک گئے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ ان کا علاج اب ملک میں‌ممکن نہیں‌ہے کیونکہ بیماری انتہائی حساس ہے .

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے اور جیل میں سزا مکمل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔
تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف اور فضل الرحمن کا گٹھ جوڑ ملکی مفاد کے منافی ہے،سزایافتہ مجرم نواز شریف ناقابل علاج بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر گئے،نواز شریف پاکستان کی سیاست پر اپنی دختر مریم صفدر کے ذریعے بازور گلو بٹوں کے قبضہ کرنے کی تراکیب تیار کر رہے ہیں اورملکی اداروں کے خلاف مصروف عمل ہیں۔

وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف کو جلد سے جلد پاکستان لایا جائے اورپابند سلاسل کرنے اور اس کی سزا کو مکمل کرنے کے لئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔

Leave a reply